رسائی کے لنکس

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ایک لاکھ پچہتر ہزار ڈالر کی ممکنہ حقدار


انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ایک لاکھ پچہتر ہزار ڈالر کی ممکنہ حقدار

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ایک لاکھ پچہتر ہزار ڈالر کی ممکنہ حقدار

انگلینڈ کی ٹیم کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی طرف سے اس سال ایک لاکھ پچھہتر ہزار ڈالرز کا انعام جیتنے کے لیے واضح امیدوار ہے۔

یہ انعام آئی سی سی کی طرف سے ہر سال اپریل میں ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو دیا جاتا ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں انگلینڈ تین کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ منگل کو دبئی میں کھیل رہی ہے اور اگر وہ یہ سیریز دوصفر سے ہار بھی جاتی ہے تو بھی اس انعام کے حصول کے لیے اس کے امکانات متاثر نہیں ہوں گے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں اس وقت انگلینڈ سرفہرست ہے جب کہ دوسرے نمبر کی ٹیم بھارت آسٹریلیا سے ٹیسٹ میچوں کی شکست کے بعد اپنی پوزیشن گنوا سکتی ہے۔ تیسرے نمبر پر جنوبی افریقہ اور چوتھے درجے پر آسٹریلیا براجمان ہے۔

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر ہے۔

XS
SM
MD
LG