رسائی کے لنکس

انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست


انگلینڈ کے ٹراٹ اور روٹ نے اچھا کھیل پیش کیا۔
انگلینڈ کے ٹراٹ اور روٹ نے اچھا کھیل پیش کیا۔

ابتدائی بلے باز اور کپتان الیسٹر کک نے 78 رنز بنائے۔ جب کہ ٹراٹ اور روٹ بالترتیب 65 اور 79 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔

بدھ کو نیوزی لینڈ کے شہر نپیئر میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 269 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے راس ٹیلر نے ایک چھکے اور نو چوکوں کی مدد سے سینچری اسکور کی جب کہ کپتان مککلم نے چار چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے شاندار 74 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے اینڈریسن نے پانچ، وواکس نے تین جب کہ فِن اور براڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
مہمان ٹیم نے کھیل کا پراعتماد آغاز کیا اور 47.4 اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کرلیا۔

ابتدائی بلے باز اور کپتان الیسٹر کک نے 78 رنز بنائے۔ جب کہ ٹراٹ اور روٹ بالترتیب 65 اور 79 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں سے جیتا تھا جب کہ آخری میچ 23 فروری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG