رسائی کے لنکس

کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے ہیں۔

جمعہ کو میزبان ٹیم کے بلے بازوں نے ابتدا میں محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن زیادہ دیر تک وہ انگلش باؤلروں کا مقابلہ نہ کرسکے۔ کپتان مہیلا جے وردنے 55 رنز کے ساتھ تاحال کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی طرف سے سوان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 275 رنز بنائے۔ کپتان جے وردنے نے شاندار 105 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 460 رنز بنائے۔ پیٹرسن نے 151 اور الیسٹر کک نے 94 رنز بنائے۔ ہیراتھ نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کا پہلا میچ سری لنکا نے جیت 75 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کر لی تھی۔

XS
SM
MD
LG