رسائی کے لنکس

کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔

ہفتہ کو سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 278 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور میچ جیتنے کے لیے مہمان ٹیم کو 94 رنز کا ہدف دیا۔

انگلینڈ نے یہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے فتح حاصل کی اور سیریز ایک ، ایک سے برابر کردی۔

پہلا ٹیسٹ میچ سری لنکا نے 75 رنز سے جیتا تھا۔

XS
SM
MD
LG