رسائی کے لنکس

انگلینڈ نے ایشز سیریز جیت لی

دوسری اننگز کی ابتدا میں آسٹریلیا کے بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک موقع پر 168 رنز پر اس کے صرف دو کھلاڑی آؤٹ تھے اور بظاہر یوں لگ رہا تھا کہ وہ 299 رنز کے ہدف تک با آسانی پہنچ جائیں گے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلی جانے والی ’ایشز سیریز‘ کے چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے مہمان ٹیم کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 299 رنز درکا تھے لیکن انگلینڈ کے باؤلروں نے پوری ٹیم کو 224 رنز پر آؤٹ کر کے سیریز اپنے نام کر لی۔

ڈرہم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ کے باؤلر اسٹورٹ براڈ نے مجموعی طور پر 11 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسری اننگز کی ابتدا میں آسٹریلیا کے بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک موقع پر 168 رنز پر اس کے صرف دو کھلاڑی آؤٹ تھے اور بظاہر یوں لگ رہا تھا کہ وہ 299 رنز کے ہدف تک با آسانی پہنچ جائیں گے۔

لیکن اسٹورٹ براڈ نے دوسری انگز میں مہمان ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل ناٹنگھم میں کھیلا جانے والا پہلا میچ اور لارڈز میں کھیلے جانے والا دوسرا ٹیسٹ مییچ انگلینڈ نے جیتا تھا۔

مانچسٹر میں کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ میچ بےنتیجہ رہا۔
XS
SM
MD
LG