رسائی کے لنکس

ایشز سیریز: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 169 رنز سے شکست دے دی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 289 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو 412 رنز کا ایک مشکل ترین ہدف دیا تھا۔

انگلینڈ نے آسٹریلیا کوایشز ٹیسٹ سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 169 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔

کارڈف میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز ہفتہ کو آسٹریلیا کو 412 رنز کا مشکل ہدف ملا مگر انگلینڈ کے باؤلروں کے سامنے کوئی بھی آسٹریلوی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 242 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جانسن 77 اور وارنر 52 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

انگلینڈ کی طرف سے براڈ اور علی نے تین، تین جب کہ ووڈ اور روٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اپنی پہلی اننگز میں 430 رنز بنائے تھے۔ روٹ نے 17 چوکوں کی مدد سے سینچری اسکور کی اور 134 رنز بنا کر اسٹارک کی گیند پر واٹسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

430 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 308 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 122 رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 289 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو 412 رنز کا ایک مشکل ترین ہدف دیا تھا۔

سیریز کا دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ 16 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG