رسائی کے لنکس

کوری اینڈرسن کا تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ


کوری اینڈرسن (بائیں طرف) رنز بنانے کے لیے دوڑ رہے ہیں۔ (فائل فوٹو)
کوری اینڈرسن (بائیں طرف) رنز بنانے کے لیے دوڑ رہے ہیں۔ (فائل فوٹو)

کوری اینڈرسن نے 36 گیندوں پر سنچری بنا کر پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ کوری اینڈرسن نے 36 گیندوں پر سنچری بنا کر ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں تیزی ترین 100 رنز بنانے کا ریکاڑد اپنے نام کر لیا ہے۔

کوری اینڈرسن نے یہ تیز رفتار سنچری ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بنائی۔ اُنھوں نے پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 1996 میں سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

کوئینز ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میچ میں اینڈرسن نے 47 گیندوں پر مجموعی طور پر 14 چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے131 رنز بنائے۔ بارش کے باعث میچ 21 اووز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

کوری اینڈرسن کی تیز رفتار سنچری کے باعث نیوزی لینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 124 رنز بنا سکی اور اس طرح اُسے اس میچ میں 159 رنز سے شکست ہوئی۔

کوری اینڈرسن کو ان کی ریکارڈ ساز شاندار اننگز کے لیے مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔

پانچ میچوں کی یہ سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ چوتھا ایک روزہ میچ 4 جنوری کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG