رسائی کے لنکس

ایچ آئی وی کے خلاف نامور کھلاڑیوں کا اظہار یکجہتی

  • ب

سنگاکارا سکول کے بچوں کے ساتھ

سنگاکارا سکول کے بچوں کے ساتھ

ویسٹ انڈیز میں جاری ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ کے موقع پر نامور کھلاڑی ایچ آئی وی ایڈزکی بیماری کے خلاف عالمی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے خصوصی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔ جن کا مقصد اس جان لیوا مرض کے بارے میں آگاہی میں اضافہ اور اس سے متاثرہ افراد سے امتیازی سلوک کی حوصلہ شکنی کرنا ہے ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیا ن میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکا کے سنگاکارا،جنوبی افریقہ کے گریم سمتھ، اور بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی نے ویسٹ انڈیز میں مختلف تقاریب میں شرکت کی ۔

ان سماجی تقاریب کا اہتمام تھنک وائز نامی تنظیم نے کرکٹ کی عالمی تنظیم ، اقوام متحدہ کے اداروں UNICEF,UNAIDSاور گلوبل میڈیا ایڈز انیشیٹوو نے مل کر کیا ہے ۔

سنگاکارا نے بارباڈوس میں ایک سکول کا دورہ کیا جہاں انھوں نے ایچ آئی وی سے بچاؤ کے متعلق آگاہی پر طالب علموں سے باتیں کیں۔ ان کا کہناتھا ”بحیثیت کھلاڑی ہم بے شمار لوگوں کے لیے ایک مثال ہوتے ہیں، ہمیں چاہیے کہ لوگوں خصوصاً نوجوانوں سے زندگی کے بارے میں اور اس سے جڑے دیگر معاملات سے متعلق گفتگو کریں اور ان سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان میں آگاہی اور شعور پیدا کریں“۔

جنوبی افریقہ کے گریم سمتھ نے بھی بارباڈوس میں مختلف سکولوں کے بچوں کے گروپوں سے ملاقات کی۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں نے علاقے کے بچوں کے لیے کرکٹ کی تربیت کابندوبست کیا۔

ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ مقابلوں کی ٹکٹیں ایسی سماجی تنظیموں کو عطیہ کی گئی ہیں جو ایچ آئی وی سے بچاؤ کے متعلق کام کررہی ہیں۔ علاوہ ازیں میچوں کے دوران ایمپائرتھنک وائز(Think Wise) نامی تنظیم کے علامت نشان والی قمیضیں پہن رہے ہیں جب کہ سیمی فائنل اور فائنل مقابلوں میں پہنچنے والی ٹیموں کے کھلاڑی میچوں کے دوران ایچ آئی وی سے متاثر ہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ”سرخ فیتہ“اپنی شرٹس پر لگائیں گے۔

XS
SM
MD
LG