رسائی کے لنکس

ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست


ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست

ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست

بھارت میں ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ویشاکاپٹنم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے تھے۔

جواباً بھارت نے 270 رنز کا مقررہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سے وِرت کوہلی نے 117 رنز کی شان دار اننگز کھیلی اور 'مین آف دی میچ' قرار پائے۔

آج کی فتح کے بعد بھارت کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ سیریز کا تیسرا میچ پیر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG