رسائی کے لنکس

بھارت کو جیت کے لیے 270 درکار


بھارت کو جیت کے لیے 270 درکار
بھارت کو جیت کے لیے 270 درکار

ویشاکاپٹنم میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 270 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جمعہ کو میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔

ابتدائی بلے باز سمنز 78 اور رام پال 86 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی طرف سے یادوو نے تین، ونے کمار اور جدیجا نے دو، دو جب کہ ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھارت کو ایک ، صفر سے برتری حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG