رسائی کے لنکس

ویسٹ انڈیز کے خلاف بھارت کی پانچ وکٹوں سے فتح


ویسٹ انڈیز کے خلاف بھارت کی پانچ وکٹوں سے فتح
ویسٹ انڈیز کے خلاف بھارت کی پانچ وکٹوں سے فتح

دہلی میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بدھ کو بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کرلی۔

بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 276 رنز کا ہدف ملا تھے جسے اس نے میچ کے چوتھے روز پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سچن ٹنڈولکر 76 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ انھوں نے ٹیسٹ میچوں میں 15000 رنز مکمل کرکے دنیا کرکٹ میں اتنے رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگزمیں 180 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ٹیم کا کوئی کھلاڑی بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ پہلی اننگز میں 118 رنز بنانے والے چندرپال صرف 47 رنز بنا سکے۔

بھارت کی طرف سے اشون نے چھ، یادوو نے دو جب کہ اوجھا اور شرما نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 304 رنز بنائے۔ چندرپال 118 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی طرف سے اوجھا نے چھ، ایشون نے تین اور شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 209 رنز بنا سکی۔ سہواگ اور ڈراوڈ بالترتیب 55 اور 54 رنز کے ساتھ قابل ذکر بلے باز رہے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے سیمی نے تین، رام پال اور بشو نے دو،دو جب کہ ایڈورڈز اور سیموئیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 14 نومبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG