رسائی کے لنکس

بھارت کی ایک اننگز اور 15 رنز سے فتح


فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم

فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 15 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو، صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

جمعرات کو کولکتہ میں کھیلنے جارہے میچ کے چوتھے روز بلے باز براوو کے 136 رنز بھی ویسٹ انڈیز کو فالو آن سے نہ بچا سکے اور پوری ٹیم 463 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے اپنی پہلی اننگز 617 رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جواب میں مہمان ٹیم محض 153 رنز بنا سکی تھی،

بھارت کی طرف سے ڈراوڈ نے 119 اور لکشمن نے 176 رنز بنائے۔ لکشمن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

سیریز کا پہلا میچ بھارت نے پانچ وکٹوں سے جیتا تھا جب کہ تیسرا اور آخری میچ 22 نومبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG