رسائی کے لنکس

بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی


بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

ممبئی میں کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ ہفتہ کو میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا اور یوں بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ سیریز دو، صفر سے جیت لی۔

میچ کے آخری روز بھارت کو جیت کے لیے 243 رنز درکار تھے لیکن وہ یہ ہدف صرف ایک رن کی دوری سے حاصل نہ کرسکا۔ میزبان ٹیم کھیل کے اختتام پر نو وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنا سکی۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 590 رنز بنائے تھے جس میں براوو 166 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے۔ جواب میں بھارتی ٹیم 482 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

مہمان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 134 رنز بنا سکی۔

بھارتی باؤلر ایشون نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری میں چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ اوجھا نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔

ایشون کو سیریز اور میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG