رسائی کے لنکس

مک کلم ٹرپل سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی


برینڈن مک کلم
برینڈن مک کلم

میزبان ٹیم کے کپتان نے بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ کرکٹ میچ کی دوسری اننگز میں چار چھکوں اور 32 چوکوں کی مدد سے شاندار 302 رنز بنائے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن مک کلم نے بھارت کے خلاف شاندار 302 رنز بنا کر ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کرکٹر کا اعزاز حاصل کر لیا۔

منگل کو بھارت کے ساتھ ولنگنٹن میں کھیلا جانے والا دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا اور یوں نیوزی لینڈ نے یہ سیریز ایک، صفر سے جیت لی۔ پہلا میچ میزبان ٹیم نے 40 رنز سے جیتا تھا۔

اس میچ کی سب سے خاص بات میزبان ٹیم کے کپتان مک کلم کی ٹرپل سنچری تھی جو انھوں نے بھارت کے خلاف میچ کی دوسری اننگز میں اسکور کی۔ اس میں چار چھکے اور 32 چوکے بھی شامل تھے۔

مک کلم کا ساتھ دینے والے جمی نیشم نے 137 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

نیوی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 680 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 435 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن میچ کے آخری روز بھارت تین وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکا۔
XS
SM
MD
LG