رسائی کے لنکس

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،دوسرا ٹیسٹ میچ

Uais Khan, 62, shovels sand and salt into an oven at a factory in Rawalpindi, Pakistan. Heated sand and salt are later used to cook corn overnight, before the corn is sold as a popular street food dish.

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ ابوظہبی میں کھیلا جارہا ہے ۔ ہفتہ کی صبح پاکستان نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

میچ کے پہلے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 311رنز بنائے۔ بلے باز ڈی ویلیئرز 120رنز پر کھیل رہے ہیں جب کہ جیک کیلس شاندار 105رنز بناکرآؤٹ ہوئے ۔

پاکستان کی طرف سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے باؤلر تنویر احمد نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پانچویں وکٹ محمد حفیظ کے حصے میں آئی۔

قومی ٹیم میں اس میچ کے لیے تین تبدیلیا ں کی گئی ہیں۔ وہاب ریاض،سعید اجمل اور عمر اکمل کی جگہ تنویر احمد،اسد شفیق اور محمد سمیع کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔

XS
SM
MD
LG