رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 409 رنز پر آؤٹ


جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے پاکستانی باؤلروں کا خاصے پراعتماد انداز میں سامنا کیا۔ اے بی ڈویلیئرز 121، ہاشم آملہ 92 اور فلینڈر 74 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سیریز کے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 409 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

سینچورین میں کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے روز ہفتہ کو میزبان ٹیم نے 334 رنز چھ وکٹوں کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا لیکن اسکور میں صرف 75 رنز کا اضافہ کرسکی۔

پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے پاکستانی باؤلروں کا خاصے پراعتماد انداز میں سامنا کیا۔ اے بی ڈویلیئرز 121، ہاشم آملہ 92 اور فلینڈر 74 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی طرف سے راحت علی نے چھ جب کہ اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے والے احسان عادل نے دو اور یونس خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ معروف پاکستانی اسپنر سعید اجمل کوئی کھلاڑی آؤٹ نہ کرسکے۔

جنوبی افریقہ کو پہلے ہی سیریز میں دو، صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

تیسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم میں اس میچ کے لیے تین تبدیلیاں کی گئیں۔ ناصر جمشید، تنویر احمد اور عمر گل کی جگہ ٹیم میں عمران فرحت، راحت علی اور احسان عادل کو شامل کیا گیا۔

میزبان ٹیم کی طرف سے اس میچ میں جیک کیلس زخمی ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل رہے ان کی جگہ کائل ایبٹ کو شامل کیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG