رسائی کے لنکس

ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم 434 رنز بنا کر آؤٹ


تیسرے دن کے کھیل میں نمایاں کارکردگی اظہر علی کی رہی

تیسرے دن کے کھیل میں نمایاں کارکردگی اظہر علی کی رہی

ابوظہبی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جارہے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم مخالف ٹیم کی پہلی اننگز کے اسکور 584رنز کے جواب میں 434رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے سٹیئن نے چار،ہیرس نے تین، مارکل،بوتھا اور کیلس نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

چوتھے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نےچار کھلاڑیوں کے نقصان پر 173رنز بنائے اور یوں اسے پاکستان پر 323رنز کی برتری حاصل ہے۔ عبدالرحمن نے تین اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

دبئی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

XS
SM
MD
LG