رسائی کے لنکس

کرکٹ: پاکستان کو جیت کے لیے139 رنز درکار


کرکٹ: پاکستان کو جیت کے لیے139 رنز درکار
کرکٹ: پاکستان کو جیت کے لیے139 رنز درکار

پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر تین وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے۔ میچ جیتنے کے لیے اب اسے مزید 139 رنز کی ضرورت ہے اور سات وکٹیں ہاتھ میں ہیں۔

مصباح اور شففق کریز پر موجود ہیں۔ شفیق نے چھ چوکوں کی مدد سے 102 گیندوں پر 40 رنز بنائے ہیں جب کہ مصباح کا اسکور پانچ چوکوں کے ساتھ 101 گیندوں پر34 ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے شہر گیانا میں جاری پاکستان اور میزیان ملک کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم نے152 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جس سے پاکستان کو جیت کے لیے 218 رنز کا ہدف ملا ہے۔

لیکن جواب میں تین رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے جس سے پاکستانی ٹیم کو مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی دوسری اینگز میں چندرپال 36 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ جب کہ پاکستانی باؤلر سیعد اجمل نے چھ اور میچ میں مجموعی طورپر 11 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اینگز میں 226 رنز بنائے تھے۔ جس کے جواب میں مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈین باؤلروں کے سامنے جم کر نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 160 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بشو نے چار، رام پال نے تین، سیمی نے دو اور روچ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 34 رنز بنائے تھے اور اسے پاکستان پر 100 رنز کی برتری حاصل تھی۔

XS
SM
MD
LG