رسائی کے لنکس

پاکستان پہلی اننگز میں 376 رنز بنا کر آوٹ


یونس خان نے 73 رنز بنائے
یونس خان نے 73 رنز بنائے

ولنگٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میںپاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے356رنز کے جواب میں376 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ تاہم اُسےمیزبان ٹیم پر 20 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ۔تیسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 9 رنز بنائے تھے۔

پیر کو کھیل کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی اننگز 134 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی۔ اظہر علی 67 رنز بنا کرآؤٹ ہوئےجس کے بعد کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے ذمہ داری کے ساتھ کھیلتے ہوئے مجموعی اسکور میں 142 رنز کا اضافہ کیا۔

مصباح الحق نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن وہ اپنی سینچری اسکور نہ کرسکے۔ انھیں 99کے انفرادی سکور پرمارٹن نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا ۔ سابق کپتان یونس خان نے بھی اچھی کارکردگی دیکھائی اور 73رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے مارٹن اور کپتان وٹوری نے چار،چار وکٹیں حاصل کیں۔ساؤتھی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سیریز کا پہلاٹیسٹ میچ پاکستان نے دس وکٹوں سے جیتا تھا۔

XS
SM
MD
LG