رسائی کے لنکس

سری لنکا کے خلاف مصباح اور یونس کی ذمہ دارانہ بیٹنگ


پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز کا آغاز بھی کچھ نہیں رہا اور گیارہ کے مجوعی اسکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد 12 رنز پر دوسری اور 19 رنز پر اس کا تیسرا کھلاڑی بھی آؤٹ ہوگیا۔

پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بھی ابتدائی طور پر مشکلات کا شکار رہی اور دبئی میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے دن محض 19 رنز پر اس کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔

میچ کے تیسرے دن سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 318 رنز چار کھلاڑی پر دوبارہ شروع کی لیکن جلد ہی پاکستانی باؤلروں نے ان پر گرفت مضبوط کر لی اور یکے بعد دیگر اس کی وکٹیں گرنے لگیں۔

پوری ٹیم 388 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس میں 129 رنز کے ساتھ جے وردنے نمایاں بلے باز رہے۔
پاکستان کی طرف سے جنید خان نے تین، راحت علی اور سعید اجمل نے دو، دو جب کہ بلاول بھٹی اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز کا آغاز بھی کچھ نہیں رہا اور گیارہ کے مجوعی اسکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد 12 رنز پر دوسری اور 19 رنز پر اس کا تیسرا کھلاڑی بھی آؤٹ ہوگیا۔

بعدازاں کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

تیسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو یونس خان 62 اور مصباح الحق 53 رنز پر کھیل رہے تھے اور پاکستان کا مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز تھا۔

اب بھی سری لنکا کی پاکستان کے خلاف برتری 91 رنز ہے۔

اس میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 165 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں سری لنکا نے 388 رنز اسکور کیے۔
XS
SM
MD
LG