رسائی کے لنکس

انگلینڈ کے خلاف ٹونٹی ٹونٹی میچوں کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان


انگلینڈ کے خلاف ٹونٹی ٹونٹی میچوں کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان
انگلینڈ کے خلاف ٹونٹی ٹونٹی میچوں کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف دو ٹونٹی ٹونٹی میچوں کے لیے14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ پیر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق شعیب ملک کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے اور یہ دونوں میچ رواں ماہ کی 19 اور 20 تاریخ کو دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں عمران نذیر، عمران فرحت، خالد لطیف، عمر اکمل، فواد عالم، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، عمر گل، سعید اجمل، یاسر عرفات، وہاب ریاض اور محمدطلحہ شامل ہیں جب کہ وکٹ کیپر کامران اکمل کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تین ریزرو ”Reserves“ کھلاڑیوں میں نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی شامل ہیں جن کی ٹیم میں شمولیت کو اُن کے فٹ ہونے سے مشرو ط رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹونٹی ٹونٹی میچوں کے لیے پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کورواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے میچ میں بال ٹیمپرنگ کرنے کی پاداش میں دو میچوں کی پابندی کا سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG