رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کے 442 رنز


خرم منظور کے بعد پاکستانی کپتان مصباح الحق بھی سینچری بنانے میں کامیاب رہے جبکہ اسد شفیق 54 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ 193 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں بدھ کو تیسرے روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 442 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

خرم منظور کے بعد پاکستانی کپتان مصباح الحق بھی سینچری بنانے میں کامیاب رہے جبکہ اسد شفیق 54 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے اسٹئین اور فیلانڈر نے تین، تین جب کہ ڈومنی نے دو اور مورکل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر اپنی پہلی اننگز میں 249 رنز بنائے تھے۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 72 رنز اسکور کیے تھے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی ہے۔
XS
SM
MD
LG