رسائی کے لنکس

پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ


فائل فوٹو

فائل فوٹو

پاکستان نے انور علی کی جگہ رضا حسن جب کہ آسٹریلیا نے شون ایبٹ کی جگہ ہاویئر ڈورتھی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستان دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہا ہے۔

جمعہ کو دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک، ایک تبدیلی کی ہے۔ پاکستان نے انور علی کی جگہ رضا حسن جب کہ آسٹریلیا نے شون ایبٹ کی جگہ ہاویئر ڈورتھی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 93 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ٹیم کی مجموعی ناقص کارکردگی پر کرکٹ کے حلقوں کی جانب سے کھلاڑی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی آسٹریلیا نے فتح حاصل کی تھی۔

XS
SM
MD
LG