رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش کو سپر ایٹ مرحلے میں داخل ہونے کے لیے پاکستان کو ایک بڑے فرق سے ہرانا ہوگا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے گروپ ڈی کا آخری میچ منگل کو پالیکیلے میں کھیلا جارہا ہے۔

ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ بہت اہم ہے۔ پاکستان نیوزی لینڈ کو شکست دے چکا ہے جب کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کیویز کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی۔

بنگلہ دیش کو سپر ایٹ مرحلے میں داخل ہونے کے لیے پاکستان کو ایک بڑے فرق سے ہرانا ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کے مطابق وہ بنگلہ دیش کو آسان ہدف نہیں سمجھیں گے اور ان کے کھلاڑیوں نے حریف سے مقابلے کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔

بنگلہ دیش ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اور فاسٹ باؤلر مشرفی مرتضیٰ ان فٹ ہو چکے ہیں اور ٹیم انتظامیہ کے بقول پاکستان کے خلاف میچ میں شکیب کی شرکت مشکوک ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے تک کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG