رسائی کے لنکس

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: زمبابوے کو جیت کے لیے پھر 137 رنز کا ہدف


عمر اکمل (فائل فوٹو)

عمر اکمل (فائل فوٹو)

عمر اکمل نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 38 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی۔ عماد وسیم بھی 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں زمبابوے کو فتح کے لیے ایک بار پھر 137 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اتوار کو کھیلے گئے سیریز کا پہلے میچ میں بھی ایسا ہی ہدف دیا گیا تھے جسے میزبان ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی اور یہ میچ پاکستان نے 13 رنز سے جیت لیا تھا۔

منگل کو ہرارے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز اسکور کیے۔

ابتدائی بلے باز احمد شہزاد صرف سات رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے جب کہ محمد حفیظ 17 رنز اسکور کر چکے۔ کپتان شاہد آفریدی دو رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

عمر اکمل نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 38 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی۔ عماد وسیم بھی 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے صہیب مقصود نے تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز اسکور کیے۔

زمبابوے کی طرف سے پانیانگارا اور جونگوی نے دو، دو جب کہ کریمر اور اتسیا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دورہ زمبابوے میں پاکستان نے دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے تھے جس کے بعد تین ایک روزہ میچوں کی سیریز شروع ہوگی۔

اس سیریز کے تمام میچز بھی ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG