رسائی کے لنکس

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کے 263 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ


فائل فوٹو

فائل فوٹو

جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کی طرف سے خرم منظور نے 131 رنز بنائے ہیں اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنا لیے۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک اسے مخالف ٹیم پر 14 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے ابتدائی بلے بازوں خرم منظور اور اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے شان مسعود نے پراعتماد انداز اپناتے ہوئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ خرم منظور 131 رنز بنا چکے ہیں اور ابھی تک ناٹ آؤٹ ہیں۔

شان مسعود نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے۔ اظہر علی 11 رنز بنا سکے جب کہ یونس خان صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کھیل کے اختتام پر کپتان مصباح الحق 44 رنز کے ساتھ خرم منظور کا ساتھ دے رہے تھے۔


اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 249 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔

منگل کو کھیل کے دوسرے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے پہلے دن کے اسکور میں صرف چار رنز کا اضافہ کرسکی۔245 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ہاشم آملہ اور اسٹئین میدان میں اترے۔

پاکستانی باؤلر محمد عرفان نے ہاشم آملہ کو انفرادی اسکور میں کسی رن کا اضافہ نہ کرنے دیا اور ان کی ایک گیند پر جنوبی افریقی کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے 118 رنز اسکور کیے۔

اسٹئین کو 15 رنز کے انفرادی اسکور پر سعید اجمل نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی طرف سے ذوالفقار بابر اور محمد عرفان نے تین،تین جب کہ سعید اجمل نے دو اور جنید خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی طرف سے ذوالفقار بابر اور شان مسعود اپنے ٹیسٹ کیئریر کا آغاز کیا۔
XS
SM
MD
LG