رسائی کے لنکس

پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست، سری لنکا کی سیریز میں برتری


فائل فوٹو

فائل فوٹو

اس میچ میں شروع ہی سے پاکستان کی پوزیشن کمزور رہی کیونکہ پہلی اننگز میں اس کی پوری ٹیم 165 رنز بنا سکی جس کے جواب میں سری لنکا نے 388 رنز اسکور کیے تھے۔

سری لنکا نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کر لی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے میچ کے آخری روز اتوار کو پاکستان نے سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے 137 رنز کا ہدف دیا جو اس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی طرف سے اوپنرز کارونارتنے اور سلوا نے عمدہ بیٹنگ کی۔ ٹیم کا اسکور جب 124 رنز تھا تو سلوا سعید اجمل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے 58 رنز اسکور کیے۔

بعد میں سنگاکارا، کارونارتنے کا ساتھ دینے کے لیے۔ دونوں نے بالترتیب 9 اور 62 رنز اسکور کیے۔

میچ کے آخری روز پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 359 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی طرف سے کپتان مصباح الحق 97، یونس خان 77 اور وکٹ کیپر سرفراز احمد 74 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کے باؤلر لکمل نے چار جب کہ پرادیپ، ہیراتھ اور ایرنگا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ میں شروع ہی سے پاکستان کی پوزیشن کمزور رہی کیونکہ پہلی اننگز میں اس کی پوری ٹیم 165 رنز بنا سکی جس کے جواب میں سری لنکا نے 388 رنز اسکور کیے تھے۔

سری لنکا کے کرکٹر جے وردنے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انھوں نے پہلی اننگز میں 129 رنز بنائے تھے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا جب کہ آخری میچ 16 جنوری کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG