رسائی کے لنکس

پاکستان بمقابلہ سری لنکا: تیسرا ون ڈے بارش کے نذر


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔

بدھ کو کولمبو میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کھیل کا آغاز پاکستان کے لیے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا اور قومی ٹیم کو محض 12 رنز کے عوض دو وکٹوں سے محروم ہونا پڑا ۔ محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے جب کہ اظہر علی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔

بارش کے باعث ساتویں اوور میں کھیل روک دیا گیا اور بعد ازاں بارش نہ رکنے پر میچ آفیشلز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں سے مشورے کے بعد میچ کی منسوخی کا اعلان کردیا۔

اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں راحت علی کی جگہ اسد شفیق کو موقع دیا گیا تھا جب کہ سری لنکا نے ہیراتھ کی جگہ سجیوا ویراکون کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ سیریز کا چوتھا میچ ہفتے کو کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG