رسائی کے لنکس

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کے دوسری اننگز میں 171 رنز پر دو آؤٹ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اظہر علی نے احمد شہزاد کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ بیٹنگ شروع کی 121 رنز کی شراکت قائم کی۔ احمد شہزاد ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پہلی اننگز میں مشکل صورتحال سے دوچار ہونے والے بعد پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں قدرے سنبھل کر کھیل رہی ہے اور سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن اس نے دو وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا لیے ہیں۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 138 رنز ہی بنا سکی تھی جس کے جواب میں میزبان ٹیم سری لنکا نے 315 رنز بنائے۔

ہفتہ کو کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 304 رنز نو کھلاڑی آوٹ پر شروع کو تو جلد ہی چمیرا صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی طرف سے اسپنر یاسر شاہ نے اس مرتبہ بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلی اننگز میں چھ حریف بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

وہاب ریاض، ذوالفقار بابر اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مہمان ٹیم نے جب اپنی دوسری اننگز شروع کی تو اسے ابتدا ہی میں محمد حفیظ کی وکٹ کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جو صرف آٹھ رنز بنا کر میتھیوز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اظہر علی نے احمد شہزاد کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ بیٹنگ شروع کی 121 رنز کی شراکت قائم کی۔ احمد شہزاد ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

تیسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو اظہر علی 64 اور یونس خان 23 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG