رسائی کے لنکس

پاکستان کے خلاف سنگاکارا کی شاندار ڈبل سنچری


سنگاکارا نے 24 چوکوں کی مدد سے 221 رنز بنائے۔ انھیں عبدالرحمن کی گیند پر سرفراز احمد نے کیچ آؤٹ کیا۔

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز 533 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گال میں کھیلے جانے والے میچ میں ہفتہ کو چوتھے روز میزبان ٹیم نے 252 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا لیکن پاکستانی باؤلر خصوصاً سعید اجمل گزشتہ روز کی نسبت اچھی باؤلنگ کر کے حریف کی وکٹیں گرانے میں کامیاب رہے۔

سعید اجمل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

اس روز کی خاص بات سری لنکا کے کمارا سنگاکارا کی شاندار ڈبل سینچری تھی۔ وہ 221 رنز بنا کر عبدالرحمن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسرے نمایاں بلے باز میتھیوز تھے جنہوں نے 91 رنز اسکور کیے۔

چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے سے کچھ دیر قبل سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 533 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر چار رنز بنائے تھے۔

آؤٹ ہونے والے کھلاڑی خرم منظور تھے جنہیں ہیراتھ نے آؤٹ کیا۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اس پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اور اپنی پہلی اننگز میں 451 رنز بنائے تھے۔

XS
SM
MD
LG