رسائی کے لنکس

پاکستان بمقابلہ سری لنکا، پہلا ٹیسٹ ڈرا


فائل فوٹو

فائل فوٹو

ہفتہ کو سری لنکا نے میچ کے آخری روز اپنی اننگز 480 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پاکستان کو جیت کے لیے 302 رنز ہدف دیا تھا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا کرکٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔

ہفتہ کو ابو ظہبی میں کھیلے جارہے میچ کے آخری روز سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 480 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پاکستان کو فتح کے 302 رنز ہدف دیا۔

پاکستان ٹیم ہدف کے تعاقب میں کھیل ختم ہونے تک دو وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا سکی۔

ابتدائی بلے باز خرم منظور آٹھ رنز بنا سکے۔ احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی لیکن 55 کے انفرادی اسکور پر احمد شہزاد ہیراتھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

کھیل کے اختتام پر محمد حفیظ 80 اور یونس خان 13 رنز پر کھیل رہے تھے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے اپنی پہلی اننگز میں 204 رنز اسکور کیے۔ جواب میں پاکستان نے 383 رنز بنائے۔

پہلی اننگز کی نسبت دوسری اننگز میں سری لنکن بلے بازوں نے حریف باؤلروں کو جم کر مقابلہ کیا اور پانچ وکٹوں کے عوض 480 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 157 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان کی جنید خان نے مجموعی طور پر آٹھ اور بلاول بھٹی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کا دوسرا میچ 8 جنوری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG