رسائی کے لنکس

دوسرے ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی شکست


دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کو 76 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد پانچ میچوں پر مشتمل یہ سیریز ایک کے مقابلے میں ایک سے برابر ہوگئی۔

پاکستان کی شکست میں سری لنکا کے باؤلر تھشارا پریرا کی عمدہ باؤلنگ کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے اپنی شاندار باؤلنگ کے ذریعے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل سری لنکا نےپہلے کھیلتے ہوئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان کو جیتنے کے لیے 281 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہفتہ کو پالی کیلے میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس بار اس کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مقررہ پچاس اوورز میں سری لنکا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔

دلشان 119 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے سہیل تنویر، شاہد آفریدی، سعید اجمل اور محمد حفیظ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے ون ڈے میچ کا فیصلہ ہونے سے قبل پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک، صفر سے برتری حاصل تھی۔

پہلا میچ پاکستان نے چھ وکٹوں سے جیتا تھا۔

XS
SM
MD
LG