رسائی کے لنکس

پاکستان کی کرکٹ ٹیم جون میں سری لنکا کا دورہ کررہی ہے جہاں وہ دو ٹی ٹوئنٹی، پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور تین ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

دورے کا آغاز یکم جون کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا اور سیریز کے دونوں میچ ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے۔

پہلے دو ایک روزہ میچ پالیکیلے میں جب کہ بقیا تین کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹیسٹ میچ گالے میں 22 جون کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ملکوں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی آخری کرکٹ سیریز میں پاکستان ناقابل تسخیر رہا تھا۔

XS
SM
MD
LG