رسائی کے لنکس

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف سری لنکا 204 رنز پر آؤٹ


فائل فوٹو

فائل فوٹو

ستاون کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد سری لنکن بلے باز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے گئے اور 124 کے اسکور پر اس کی آٹھ وکٹیں گر گئیں۔

سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ابوظہبی میں کھیلا جارہا ہے اور منگل کو پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا کے بلے باز جم کر حریف باؤلروں کا مقابلہ نہ کرسکے۔ 57 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد سری لنکن بلے باز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے گئے اور 124 کے اسکور پر اس کی آٹھ وکٹیں گر گئیں۔

سری لنکن کپتان میتھیوز نے 91 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی طرف سے جنید خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں جب کہ اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بلاول بھٹی کے حصے میں تین وکٹیں آئیں۔ سعید اجمل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پہلے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ نے نقصان پر 46 رنز اسکور کیے تھے۔ ابتدائی بلے باز خرم منظور 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی میزبانی میں سری لنکا یہ کرکٹ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیل رہا ہے جس میں دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر جب کہ پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز تین، دو سے پاکستان کے نام رہی۔
XS
SM
MD
LG