رسائی کے لنکس

ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اور افغانستان آمنے سامنے


محمد حفیظ (فائل فوٹو)
محمد حفیظ (فائل فوٹو)

پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان کو ہرگز ایک آسان حریف نہیں سمجھتے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کو شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان کو ہرگز ایک آسان حریف نہیں سمجھتے کیونکہ اس مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں اس ٹیم کے حالیہ برسوں میں خاصی اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔

افغانستان اب تک 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکا ہے جس میں سے اس نے 11 میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔

جنگ سے تباہ ملک افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے حالیہ برسوں میں تیزی سے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا نام بنایا ہے۔ رواں برس اس نے 2015ء میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے علاوہ آئندہ برس بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لیے بھی تیسری بار اپنی رسائی کو ممکن بنایا۔

پاکستان کی ٹیم میں اس میچ کے لیے سعید اجمل کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ انھوں نے سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل کچھ وقت کے لیے آرام کو ترجیح دی ہے۔

سری لنکا کے خلاف پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گا، اس سیریز کا آغاز 11 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔
XS
SM
MD
LG