رسائی کے لنکس

میتھیوز کی سنچری، سری لنکا کی پوزیشن مستحکم


فائل فوٹو
فائل فوٹو

چوتھے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 420 رنز بنائے اور یوں اسے پاکستان پر 241 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

پاکستان کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سری لنکا اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے حریف پر 241 رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

ابوظہبی میں جاری میچ میں جمعہ کو سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے شاندار سینچری اسکور کی۔ ان کے ساتھ چندی مل بھی پراعتماد بیٹنگ کر رہے تھے لیکن وہ 89 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

چوتھے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو سری لنکا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 420 رنز بنا رکھے تھے جب کہ میتھیوز 116 اور جے وردنے 48 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جو اپنی پہلی اننگز میں صرف 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 383 رنز بنائے تھے جس میں کپتان مصباح الحق اور یونس خان کی سینچریاں بھی شامل تھیں۔

تیسرے دن کے کھیل میں پاکستان کے وکٹ کیپر عدنان اکمل انگلی پر چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے اور اس بنا پر وہ سیریز کے باقی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
XS
SM
MD
LG