رسائی کے لنکس

چوتھا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پہلے بیٹنگ


چوتھا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پہلے بیٹنگ

چوتھا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پہلے بیٹنگ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے چوتھے ایک روزہ عالمی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 12 اوورز کے اختتام پر 42 رنز بنائے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آئوٹ ہوچکا ہے۔ اس وقت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔

پیر کے روز ویسٹ انڈین شہر بارباڈوس میں ہونےو الے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پانچویں اوور میں پاکستان کو اپنی پہلی وکٹ سے اس وقت محروم ہونا پڑا جب اوپنر احمد شہزاد صرف 6 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔

12 اوورز کے اختتام پر محمد حفیظ 25 اور اسد شفیق 9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے کہ بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔

پاکستان پانچ ایک روزہ میچوں کی یہ سیریز 0-3 سے پہلے ہی جیت چکا ہے۔ سیریز کا آخری میچ 5 مئی کو گویانا میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلیں گی۔

XS
SM
MD
LG