رسائی کے لنکس

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی جیت، ویسٹ انڈیز کو 196 رنز سے شکست


دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی جیت، ویسٹ انڈیز کو 196 رنز سے شکست
دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی جیت، ویسٹ انڈیز کو 196 رنز سے شکست

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 196 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برا بر کردی ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور اپنی پہلی اننگز میں 272رنز بنائے۔ اس کے جواب میں میزبان ٹیم 223رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

دوسری اننگز میں پاکستان نے قدرے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 377رنز چھ کھلاڑی آوٴٹ پر اننگز ختم کرنے کا اعلان کرکے مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 427رنز کا ہدف دیا تھا۔

ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر 130رنز بنائے تھے اور اس کے پانچ کھلاڑی آوٴٹ ہوئے تھے۔

ویسٹ انڈین شہر سینٹ کیٹس میں ہونے والے میچ میں میزبان ٹیم نے منگل کو 130 رن پانچ کھلاڑی آؤٹ پر آخری دن کے کھیل کا آغاز کیا تو اسے میچ جیتنے کے لیے 297رنز درکار تھے۔

تاہم ویسٹ انڈین بلے بازوں کو پاکستانی بالرز کا سامنا کرنے میں واضح دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور میزبان ٹیم کے تمام پانچ کھلاڑی مجموعی اسکور میں صرف 100 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 230 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل گیانا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 40رنز سے شکست دیدی تھی۔

آج کا میچ جیتنے کے بعد پاکستان آئی سی سی کی عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی چھٹی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز بدستور ساتویں نمبر پر ہے۔

پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز سے وطن واپسی سے قبل رواں ماہ کے اختتام پر آئرلینڈ کا مختصر دورہ بھی کرے گی جس کے دوران دونوں ٹیمیں دو ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی سیریز کھیلیں گی۔

XS
SM
MD
LG