رسائی کے لنکس

تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت


تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

جمعرات کی صبح ویسٹ انڈین شہر بارباڈوس میں ہونے والی شدید بارش کے باعث میچ کا آغاز تاخیر سے ہوا ہے جبکہ اسے 45، 45 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔

سیریز میں شکست سے بچنے کیلیے ویسٹ انڈیز کیلیے آج کے میچ میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس سے قبل سینٹ لوشیا میں ہونے والے دونوں میچز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

آج کے میچ کےلیے پاکستان نے گزشتہ دو ون ڈے کھیلنے والی اپنی ونِنگ ٹیم برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ویسٹ انڈیز نے لیگ اسپنر انتھونی مارٹن اور وکٹ کیپر کارلٹن بوف کی جگہ دو فاسٹ بالرز – آندرے رسل اور روی رامپال – کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بوف کی ٹیم میں عدم شمولیت کے باعث لینڈل سائمن وکٹ کیپنگ کرینگے۔

XS
SM
MD
LG