رسائی کے لنکس

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف 328 رنز سے کامیابی


پاکستانی کپتان مصباح الحق
پاکستانی کپتان مصباح الحق

اس میچ میں پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں۔ اظہر علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 328 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک، صفر سے جیت لی ہے۔

میرپور میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز بنگلہ دیش کی ٹیم 550 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا جب کہ اس سے قبل تین ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جس پر قومی ٹیم شدید تنقید کی زد میں رہی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 557 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی۔

اس اننگز میں پاکستان کی طرف سے اظہر علی نے اپنے کریئر کی ڈبل سینچری اسکور کی جب کہ یونس خان 148 اور اسد شفیق 107 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

بنگلہ دیش کی پہلی اننگز متاثر کن نہ رہی اور اس کی پوری ٹیم 203 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان نے فالوآن کی بجائے اپنی دوسری اننگز کھیلنا شروع کی لیکن اس بار سوائے کپتان مصباح الحق کے سوا کوئی پاکستانی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔

پاکستان نے یہ اننگز 195 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرتے ہوئے حریف کو 550 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اس میچ میں پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں۔

اظہر علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG