رسائی کے لنکس

پاکستان نے زمبابوے کو پانچ رنز سے ہرا دیا


پاکستان نے زمبابوے کو پانچ رنز سے ہرا دیا

پاکستان نے زمبابوے کو پانچ رنز سے ہرا دیا

پاکستان نے زمبابوے کو سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پانچ رنز سے شکست دے دی۔

میزبان ٹیم پاکستان کے 247 رنز کے تعاقب میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 242 رنز بناسکی۔

اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی اعزاز چیمہ نے 36 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کی طرف سے ٹیلر نے سب سے زیادہ 84 رنز بنائے۔

پاکستان نے جمعرات کو زمبابوے کے خلاف مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے ہیں۔

بلاوایو میں پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل پاکستان کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا اور ابتدائی بلے باز عمران فرحت بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ بھی صرف 26 رنز بنا سکے۔ تاہم یونس خان اور کپتان مصباح الحق نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو ایک اچھا اسکور فراہم کیا۔

یونس خان 78 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ مصباح الحق 54 رنز بنا سکے۔

زمبابوے کی طرف سے ایم پوفو اور پرائس نے دو، دو اور اتسیا اور چیکمبرا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

XS
SM
MD
LG