رسائی کے لنکس

ہرارے: زمبابوے نے پانچ رنز سے میچ جیت لیا


وہاب ریاض (فائل فوٹو)
وہاب ریاض (فائل فوٹو)

اس سے قبل، زمبابوے نے میچ میں فتح کے لیے پاکستان کو 277 رنز کا ہدف دیا تھا۔۔۔۔۔۔ پاکستان جیت کے قریب تھا۔ نئے ضابطوں کے تحت، پاکستان کو 21 رنز بنانے تھے۔ لیکن، دوبارہ میچ شروع نہ ہونے پر، پاکستان کو پانچ رنز سے شکست ہوئی

ہرارے میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ہفتے کے روز زمبابوے کے باؤلروں کی جانب سے ’بیڈ لائٹ‘ کے بہانے گراؤنڈ چھوڑنے پر، ’ڈک ورتھ لوئس میتھڈ‘ کے تحت، پاکستان کو پانچ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل، زمبابوے نے میچ میں فتح کے لیے پاکستان کو 277 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان نے بہترین کھیل پیش کیا۔ شعیب ملک 96 رنز بنا چکے تھے کہ اچانک زمبابوے کے کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ پاکستان جیت کے قریب تھا۔۔۔ نئے ضابطوں کے تحت، پاکستان کو 21 رنز بنانے تھے، لیکن دوبارہ میچ شروع نہ ہونے پر، پاکستان کو پانچ رنز سے شکست ہوئی۔

پاکستان جیت کے قریب تھا، جب اُسے 12 بالز میں 21 رنز درکار تھے، جب خراب روشنی کی شکایت کرتے ہوئے، زمبابوے کے باؤلر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

اس سے قبل، ہفتہ کو ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم پہلا نقصان 27 رنز کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا اور ابتدائی بلے باز ماساکاڈزا صرف سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لیکن پھر چیبھابھا اور بیبی چاری نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی اسکور کو 118 رنز تک پہنچایا۔

زمبابوے کی طرف سے چیبھبھا 90 اور کپتان چیگمبورا 67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے چار، محمد عرفان اور عامر یامین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے بلال آصف کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا ہے جو کہ اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل رہے ہیں۔

تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔

پہلا میچ پاکستان نے 131 رنز کے بڑے فرق سے جیتا تھا جب کہ اس سے قبل ہونے والی دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں زمبابوے کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG