رسائی کے لنکس

زمبابوے پہلی اننگز میں 294 رنز بنا کر آؤٹ

Riot police officers stand guard at a main road in the Mong Kok district of Hong Kong, Oct. 17, 2014. New scuffles broke out Friday night between police and pro-democracy activists in district where police cleared protesters earlier in the day.

پاکستان کی طرف سے جنید خان نے چار، عبدالرحمان نے تین، راحت علی نے دو اور سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہرارے میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن چائے کے وقفے تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنائے ہیں۔

بدھ کو زمبابوے نے پہلے دن کے اسکور 237 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو جلد ہی اس کے بلے باز اتسایا جنید خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

میزبان ٹیم کا اسکور 294 رنز کا تھا جب عبدالرحمن نے چاتارا کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔

پاکستان کی طرف سے جنید خان نے چار، عبدالرحمان نے تین، راحت علی نے دو اور سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی پہلی اننگز کا آغاز ایک بار پھر کچھ اتنا پراعتماد نہیں رہا اور ابتدائی بلے باز محمد حفیظ 22 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی تھے جو صرف سات رنز اسکور کر سکے۔

زمبابوے نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔
XS
SM
MD
LG