رسائی کے لنکس

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز برابر کردی

  • عمیر ریاض

پاکستانی بلے باز یونس خان ساؤتھ افریقہ میں ایک میچ کھیلتے ہوئے۔

پاکستانی بلے باز یونس خان ساؤتھ افریقہ میں ایک میچ کھیلتے ہوئے۔

پاکستان نے چوتھے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ پیر کو کھیلا جائے گا۔

جمعہ کے روز دبئی میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے۔

کپتان گریم اسمتھ 92 رنز بنا کے ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ ابراہم ڈی ویلرز 49، اور ڈومینی 36 رنز کے ساتھ سرِ فہرست رہے۔ پاکستان کی جانب سے شعیب اختر، وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان نے مقررہ ہدف نو وکٹوں کے نقصان پر 5ء49 اوورز میں پورا کرلیا۔ پاکستان کی طرف سے یونس خان نے 73، محمد حفیظ نے 42 جبکہ اسد شفیق نے 36 رنز بنا کر پاکستان کی فتح یقینی بنائی۔ آج کے میچ کی خاص بات یہ رہی کہ دونوں اننگز کے دوران پورے میچ میں کوئی چھکا نہیں لگا۔

چوتھے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی فتح کے بعد پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے۔ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ پیر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی کی سیریز میں 0-2 سے مات کھا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG