رسائی کے لنکس

اوول ٹیسٹ :پاکستان کی پوزیشن مستحکم ، انگلش کیپٹن دوسری اننگز کے پہلے اوور میں آؤٹ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان بٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان بٹ

دسویں وکٹ کی شراکت میں محمد آصف اور اظہر علی نے 38 رنز بنائے۔ پاکستان کے آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد آصف سوان کی گیند پر اینڈرسن کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ اظہر علی 92 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے

انگلینڈ کی پہلی اننگز233 رنز کےجواب میں پاکستان کی ٹیم میچ کے دوسرے روز 308 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ پہلی اننگز میں پاکستان کو 75 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ دوسرے دن کھیل کے آغاز میں پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز ایک وکٹ کے نقصان پر 48 رنز کے ساتھ کیا تو یاسر حمید پہلے ہی اوور میں کسی رن کا اضافہ کیے بغیر آوٹ ہو گئے ان کا انفرادی سکور 36 تھا۔کپتان سلمان بٹ آوٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جو 76 کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ اس وقت گری جب نائٹ واچ میں وہاب ریاض کو آف سپنر گریم سوان نے آوٹ کر دیا اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 110 تھا۔ اس کے بعد محمد یوسف اور اظہر علی کے درمیان69 رنز کی پارٹنر شپ نے پاکستان کی پوزیشن مظبوط کر دی۔ محمد یوسف 56 رنز بنا کر سوان کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ اظہر علی اور عمر اکمل کے درمیان 57 رنز کی شراکت میں پاکستان نے انگلینڈ کے 233 رنز کا ہدف حاصل کیا ہی تھا کہ 236 کے مجموعی سکور پر عمر اکمل رن آوٹ ہو گئے۔ ان کے بعد ان کے بھائی وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل صرف 10 رنز بنا کر براڈ کی گیند پر بیک راوڈ پوانٹ پر مورگن کو کیچ دے بیٹھے۔ ان کے بعد محمد عامر اور سعید اجمل زیادہ دیر کھڑے نہ ہو سکے۔ دسویں وکٹ کی شراکت میں محمد آصف اور اظہر علی نے 38 رنز بنائے۔ پاکستان کے آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد آصف سوان کی گیند پر اینڈرسن کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ اظہر علی 92 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

انگلینڈ کے سب سے کامیاب بالر گریم سوان رہے جنہوں نے 27.2 اوور میں 68 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے دن کے اختتام پر انگلش ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 6 رنز بنائے ہیں۔

میچ کے براہ راست اسکور کارڈ کے لیے یہاں کلک کریں

اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی انگز میں 233 رنز بنا کرمیچ کے پہلے ہی دن آوٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کی طرف سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر وہاب ریاض کی تباہ کن بالنگ کے باعث ایک موقع پر انگلش ٹیم کے 7 کھلاڑی صرف 94 کے مجموعی سکور پر آوٹ ہو چکے تھے۔ مگر وکٹ کیپر بلے باز ایم جے پریئر اور آل راونڈر سٹیورٹ براڈ نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں119 رنز بنا کر انگلینڈ کی اننگز کو سہارا دیا۔ براڈ 48 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ ہوئے جبکہ پریئر 84 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

وہاب ریاض نے 18 اوورز میں 63 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد آصف نے تین جبکہ محمد عامر اور سعید اجمل نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز عمران فرحت اور یاسر حمید نے کیا۔ یاسر حمید نے پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 36 رنز بناکر پچ پر موجود تھے ۔ پاکستان کو پہلا دھچکا اس وقت لگا تھا جب عمران فرحت پہلے دن کے گھیل کے آخری اوور میں گیارہ رنز کے انفرادی سکور پر جیمز اینڈرسن کی بال پر بولڈ ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG