رسائی کے لنکس

کرکٹ ورلڈ کپ2011ء پریکٹس میچز


کرکٹ ورلڈ کپ2011ء پریکٹس میچز
کرکٹ ورلڈ کپ2011ء پریکٹس میچز

19فروری سے شروع ہونے والے کرکٹ عالمی کپ 2011ء کے لیے شریک ٹیموں کے مابین پریکٹس میچوں کا سلسلہ جاری ہے۔

منگل کو پاکستان نے ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے پہلے پریکٹس میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 285رنز بنائے جس مصباح الحق اور احمد شہزاد نے سینچریاں اسکور کیں۔ بھارت کے شہر ناگپور میں آ ئرلینڈ نے زمبابوے کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔ بنگلور میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف217رنز بنائے ہیں۔

کولمبو میں نیدرلینڈ نے کینیا کو دو وکٹوں سے شکست دی ہے جبکہ ویسٹ انڈیزنے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کے خلاف 281رنز بنائے ہیں۔

دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا اپنا پہلا پریکٹس میچ بھارت سے ہار چکا ہے جب کہ جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو شکست دی ہے۔بنگلا دیش ، کینیڈاکو سری لنکا ، نیدر لینڈکو اور ویسٹ انڈیز ، کینیا کو پریکٹس میچ میں شکست دے چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG