رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا


جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کرلی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے روز جمعہ کو دو وکٹوں کے نقصان پر میزبان ٹیم نے 236 رنز کا ہدف حاصل کیا۔ ہاشم آملہ اور گریم اسمتھ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 112 اور 101 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس نے اپنی پہلی اننگز میں 284 رنز بنائے۔ کپتان کلارک نے 151 رنز اسکور کیے۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 96 رنز بنا سکی۔ جب کہ آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض 47 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

آسٹریلوی کرکٹ کی 109 سالہ تاریخ میں یہ اس کا کم ترین اسکور ہے۔

XS
SM
MD
LG