رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ کے کپتان پر دو میچوں کی پابندی


 اے بی ڈی ویلئیرز

اے بی ڈی ویلئیرز

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو میچ کی تمام فیس کا جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم (آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلئیرز پر نیوزی لینڈ کے خلاف ہفتہ کو کھیلے گئے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں اوورز کی سست شرح برقرار رکھنے پر اگلے دو میچوں کے لیے معطلی اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو سو فیصد میچ فیس بطور جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔

پارل میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان جنوبی افریقہ کو ایک وکٹ سے شکست دینے کے بعد تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی تھی۔ اگلے دو میچ منگل اور جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ میچ ریفری ڈیوڈ بون نے یہ سزائیں اس لیے سنائیں کیونکہ کھیل ختم ہونے پر لیے گئے جائزے کے مطابق میزبان ٹیم مقررہ شرح سے چھ اوورز پیچھے تھی۔

’’بیان کے مطابق، ڈی ویلئیرز نے اس غفلت کا اعتراف کرتے ہوئے خود کو اور ان کے کھلاڑیوں کو سنائی گئی سزائیں قبول کر لیں لہذا کسی باضابطہ سماعت کی ضرورت باقی نہیں رہی۔‘‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر جنوبی افریقہ کے کپتان آئندہ 12 ماہ کے دوران ایک روزہ میچوں میں دوسری مرتبہ اس جرم کا ارتکاب کرتے ہیں تو ان پر کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ آٹھ میچوں کی پابندی لگا دی جائے گی۔
XS
SM
MD
LG