رسائی کے لنکس

سری لنکا کی پاکستان پر 220 رنز کی برتری


فائل فوٹو
فائل فوٹو

تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 341 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا تھا۔

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کیے ہیں اور یوں اسے میزبان ٹیم پر 220 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

اتوار کو شارجہ میں میچ کے چوتھے روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 341 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ احمد شہزاد 147 اور کپتان مصباح الحق 63 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کی طرف سے ہیراتھ نے پانچ اور ایرنگا نے چار جب کہ پریرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو پہلی اننگز کی طرح اس کا آغاز ایک بار پھر پراعتماد اور اچھا نہیں تھا۔

13 کے مجموعی اسکور پر اسے پہلا نقصان اٹھا پڑا جب کہ 127 رنز تک پہنچتے پہنچے اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

پاکستان کی طرف سے محمد طلحہ اور عبدالرحمن نے دو، دو جب کہ سعید اجمل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز 428 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ختم کر دی تھی۔ جواب میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 341 رنز بنا سکا تھا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔
XS
SM
MD
LG