رسائی کے لنکس

آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 287رنز کا ہدف


آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 287رنز کا ہدف
آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 287رنز کا ہدف

ہمبن ٹوٹا میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 286رنزبنائے۔

میزبان ٹیم کے ابتدائی بلے باز تھرنگا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 111رنز بنائے۔ ان کے ساتھی بلے باز کپتان دلشان نے 55رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی طرف سے بولینجر نے چار،جانسن اور واٹسن نے دو،دو اور برٹ لی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو، صفر سے برتری حاصل ہے جبکہ اس سے قبل کھیلے گئے دو ٹی ٹوئنٹی میچ سری لنکا نے جیتے تھے۔

XS
SM
MD
LG